CLS Direct - Home Page

Site Map | Feedback | کی شارٹ کٹس | مدد   
 
 

کوالٹی کا مارکہ

کوالٹی کا مارکہ

کوالٹی کا مارکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ تنظیم لیگل سروسز کمیشن کے طے کردہ کوالٹی کے معیارات کو پوری کرتی ہے، ہم باضابطہ جانچ کرتے ہیں کہ تنظیمیں ان معیارات کی تکمیل کرتی رہتی ہیں۔ ان تنظیموں تک دسترس کے لئے نیچے دیا گیا CLS کا نشان تلاش کریں یا CLS لیگل ایڈوائزر ڈائرکٹری میں دیکھیں۔

Community Legal Service Logo

کوالٹی کے تین مختلف مارکے ہیں: جانکاری، عمومی تعاون اور خصوصی تعاون۔ یہ خدمات کے جو معیارات فراہم کرنے کے اہل ہیں ان کی ترتیب حسب ذیل ہے:

جانکاری

جب آپ اپنے قانونی حقوق اور ذمہ داریوں پر مزید مشورہ کے حصول کی جگہ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو آپ کو CLS کا نکتہ معلومات استعمال کرنا چاہئے۔ نکتہ معلومات مقامی کونسل کے دفاتر اور کتب خانوں میں خاص طور سے تلاش کئے جاتے ہیں۔

وہ کیا کریں ‌گے؟

وہ:

  • آپ کو معلومات جیسے کتابچے اور حوالہ کا دیگر مواد سپلائی کرسکتے ہیں؛ اور
  • اس ویب سائٹ کے ذریعہ CLS ڈائرکٹ کی قومی سطح کی ہیلپ لائن 0845 345 4 345 پر CLS لیگل ایڈوائزر ڈائرکٹری تک آپ کی رسائی کراسکتے ہیں۔

CLS کے نکتہ معلومات قانونی مشورہ ہرگز نہیں دیتے ہیں۔

عمومی تعاون

جب آپ اپنی دشواری کے اہم عوامل کی شناخت اور اپنی بنیادی دشواریوں کو حل کرنے کے لئے معلومات کی فراہمی، مشورہ اور مدد میں کسی اور کے تعاون کے خواہاں ہوں تو آپ کو لازمی طور پر عمومی تعاون فراہم کنندہ کا استعمال کرنا چاہئے۔ عمومی تعاون فراہم کنندگان خاص طور سے سٹیزنس ایڈوائس بیوروکس اور دیگر مشاورتی ایجنسیاں ہیں۔

وہ کیا کرتے ہیں؟

وہ:

  • آپ کی پریشانی کی تشخیص کریں گے
  • آپ کے لئے دستیاب طریقوں کی وضاحت کریں گے
  • آئندہ آپ کے ممکنہ اقدام کی شناخت میں مدد کریں گے
  • آپ کو بنیادی تعاون دیں گے
  • فارم اور مسودہ نامے پر کریں گے؛ اور
  • اگر ضروری ہوا تو مزید معلومات کے لئے دیگر تنظیموں سے رابطہ کریں گے۔
کیس ورک میں عمومی تعاون

کچھ تنظیمیں اس مرحلہ پر کیس ورک بھی پیش کرتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے:

  • وہ آپ کی جانب سے کارروائی کرسکتی ہیں
  • وہ آپ کا مسئلہ کسی اور کے سامنے بھی رکھ سکتی ہیں تاکہ آپ کے حق میں فیصلہ سازی کے لئے انہیں ہم خیال بنایا جاسکے
  • وہ ٹیلی فون کے ذریعہ، خط کے ذریعہ یا روبرو بات چیت کرسکتی ہیں؛ اور
  • وہ مشاورت کی خدمات فراہم کرسکتی ہیں۔ اس کا مطلب ہے باضابطہ قانونی کارروائیوں، مثلا کچھ خصوصی عدالتوں میں آپ کی جانب سے وکالت کرنا۔

یہ تنظیمیں قانون کے مختلف دائروں میں کیس ورک پیش کرسکتی ہیں۔ مثال کے طور پر، رہائش یا ایسے امور جس سے عمر دراز افراد متاثر ہوں۔ آپ کو CLS لیگل ایڈوائزر ڈائرکٹری میں اس کی تلاش کرنی چاہئے کہ کون سی تنظیم آپ کی حسب ضرورت کیس ورک کی نوعیت پیش کرتی ہے۔

خصوصی تعاون

جب آپ پیچیدہ قانونی دشواری اور مختلف قسم کی قانونی خدمات بشمول نمائندگی انجام دینے میں کسی فرد سے مشورہ کے خواہاں ہوں تو آپ کو خصوصی تعاون فراہم کنندہ کا استعمال کرنا چاہئے۔ کمیونٹی لیگل فنڈ ایسے افراد کی مدد کرتا ہے جو نمائندگی کا بار نہیں اٹھا سکتے، جب تک کہ وہ کچھ شرائط پوری کرتے ہیں مزید جانکاری کے لئے ہمارا چارجز والا صفحہ دیکھیں۔ خصوصی تعاون فراہم کنندگان خاص طور سے مختار، مراکز قانون اور کچھ سٹیزنس ایڈوائس بیوروکس ہیں۔

وہ کیا کریں گے؟

  • وہ قانون کے مخصوص حلقوں میں پیچیدہ معاملات پر مشورہ اور قانونی تعاون فراہم کریں گے؛ اور
  • اگر اجازت مل جاتی ہے؛ تو عدالت میں آپ کی نمائندگی کرسکتے ہیں۔

خصوصی فراہم کنندگان قانون کے مختلف حلقوں میں مشورہ دیتے ہیں۔ جیسے، رہائش، قرض، نقل وطن، اور جرم، پوری تفصیل کے لئے قانون کے زمرے دیکھیں۔

کیا آپ مزید جانکاری چاہتے ہیں؟

کوالٹی مارکہ کے معیارات اور کوالٹی مارکہ کے لئے درخواست دہندگی کی معلومات میں لیگل سروسز کمیشن کے کوالٹی مارکہ کے بارے میں معلومات ڈاؤن لوڈ کریں۔








go to top of page
 
CLS Legal Information Leaflets Legal Factsheets CLS Fund & Charges Legal Aid Calculator Other Links Using Advice Search Topics Using the Directory Nationals & Helplines Categories of Law Charges Complaints News Quality Mark Information for Providers