CLS Direct - Home Page

Site Map | Feedback | کی شارٹ کٹس | مدد   
 
 

عنوانات

جب آپ عنوانات کے ذریعہ قانونی مشورہ تلاش کرتے ہیں، تو نتیجے سائٹ کے ہر ایک حلقہ، بشمول UK میں مشورہ کی بہترین سائٹوں کے انتخاب پر مشتمل ہوتے ہیں۔

آپ درج فہرست عنوانات تلاش کرسکتے ہیں:

وظائف

ہر طرح کی فلاحی وظائف کے مستحق افراد کے بارے میں معلومات پر مشتمل ہوتا ہے۔ ان وظائف کی فہرست زندگی کے وقوعہ یا اس میں شامل دعویداروں کی نوعیت کے مطابق ہے۔

مواصلات و ابلاغ

مواصلات کے مختلف طریقوں؛ حق اشاعت کی خلاف ورزی یا غلط استعمال؛ ماس میڈیا کے کسی بھی شعبہ سے وابستہ مشکلات کے بارے میں معلومات۔

امور صارف

صارفین کی شمولیت والے معاہدوں اور ترسیل کی تمام اقسام سے متعلق معلومات پر مشتمل ہے۔ کسی مصنوعات کے بارے میں اس کے بنانے والے یا فروخت کنندہ کی جانب سے جو دعوی کئے جائیں ان کے پورا نہ ہونے پر اس کے بارے میں دعوی کرنے سے متعلق مشورہ کا استعمال۔

تعلیم و تربیت

بچوں اور نوجوان افراد کے تعلیمی سال کے تمام عناصر اور خاص کر تعلیمی خدمات سے متعلق قانونی مشکلات، بشمول تعلیم کی فراہمی میں ناکامی؛ تعلیم کے لئے ریاستی فنڈ یابی کے طریقوں؛ اور مخصوص ضروریات کے حامل افراد کی تعلیم کے بارے میں معلومات پر مشتمل ہے۔ نیز بالغ آموزگاران کی جاری تعلیم و تربیت پر بھی محیط ہے۔

روزگار

جائے کار پر درپیش وقوعے سے متعلق قانونی مشکلات جیسے غلط طریقے سے سبکدوش کرنا یا ملازمت کی شرائط و ضوابط کی مشکلات کے بارے میں معلومات پر مشتمل ہے۔

ماحول اور دیہی علاقے

ماحول کےتحفظ اور دیہی علاقوں تک رسائی، اور ان کے استعمال، سے متعلق معلومات پر مشتمل ہے۔

کنبے

کنبے کے تمام معاملات، نیز اگر آپ چاہتے ہیں کہ طلاق کے بعد آپ کے بچے آپ کے ساتھ رہیں تو کیا کیا جائے؛ خانگی تشدد کے بارے میں آپ کیا کرسکتے ہیں؛ مقامی اتھارٹی کی نگہداشت میں لئے جانے یا لےپالک بنائےجانے کے بعد آپ کے بچہ کے ساتھ کیسا سلوک کیا جائے اس سے متعلق معلومات پر مشتمل ہے۔

حکومت، قانون اور حقوق

عوام کے قانونی حقوق کے بارے میں معلومات پر مشتمل ہے، بشمول عدالت کی جانب سے نظر ثانی کی کارروائی جو اس صورت میں دستیاب ہوتی ہیں جہاں یہ خیال ہو کہ حکومت نے غلط یا غیر شفاف طور پر کام کیا ہے۔ نیز حقوق انسانی پر یوروپی اجلاس اور حقوق انسانی قانون 1978 کے تحت دیئے گئے حقوق کا استعمال او جہاں عدالتی یا دیگر کارروائی کی ضرورت ہو قانون تک رسائی۔

صحت و سماجی نگہداشت

نیشنل ہیلتھ سروس میں بیان کردہ مریضوں کے حقوق پر مشتمل ہے، نیز طبی طور پر نظر انداز کئے جانے؛ مخصوص امراض و بے ضابطگیوں؛ اور سماجی نگہداشت کی خدمات کے بارے میں معلومات پر بھی مشتمل ہے۔

رہائش اور خانہ ویرانی

اپنے مکان کی خرید و فروخت سے متعلق قانونی دشواریوں؛ اور کرایے پر حاصل کردہ رہائش کی دشواریوں بشمول قانونی طور پر بے دخل کرنا، ہراساں کرنا، اور کرایہ اور رہن کے بقایا جات کے بارے میں معلومات پر مشتمل ہے۔ نیز خانہ ویرانی کی دشواریوں اور پڑوسیوں سے تنازعات کے بارے میں مدد کے لئے بھی استعمال۔

نقل وطن اور قومیت

برطانیہ میں داخل ہونے اور قیام کرنے کی اجازت طلبی؛ نقل وطن کنندگان کی حیثیت کے تقاضے؛ پناہ کی تلاش؛ پناہ گزینوں کی حیثیت؛ فطرت پسندی؛ اور اس بارے میں تعاون کہ داخلہ کی کارروائی پوری ہوجانے کے بعد کون سے نقل وطن کنندگان مجاز ہیں ان سب کے بارے میں معلومات پر مشتمل ہے۔

فرصت کے اوقات، نقل و حمل اور سفر

اوقات فرصت کی سرگرمیوں کے قانونی عوامل، نیز اندرون خانہ و بیرون خانہ کھیل کود اور دیگر باز تخلیقی و ثقافتی وقت گزاریوں کے بارے میں معلومات پر مشتمل ہے۔ عوامی اور نجی نقل و حمل اور سڑک استعمال کنندگان کے حقوق کے قانونی عوامل کا استعمال۔ ایام تعطیل کی دشواریوں کے لئے بھی استعمال۔

رقم اور ٹیکس

ٹیکس کاری سے متعلق قانونی دشواریوں نیز انکم ٹیکس کے لئے از خود تخمینہ کاری؛ سرمایہ سے حاصل شدہ ٹیکس سے استثنی؛ وراثت میں ملی املاک کے ٹیکس کی حدود؛ کوئی مکان خریدتے وقت اسٹامپ ڈیوٹی کی ادائیگی؛ اور کونسل ٹیکس کی شرحیں، اور اس پر واجبات، اور ویلیو ایڈیڈ ٹیکس کے بارے میں معلومات پر مشتمل ہے۔ نیز سرمایہ کاری اور بچت کی دشواریوں، پنشن اور بیمہ کے قانونی عوامل کے بارے میں بھی استعمال۔

پولیس اور جرائم

جرائم سے متعلق کارروائیوں، نیز جرائم کی تفتیش؛ گرفتاری اور تھانہ میں نظر بندی اور بعد ازاں احتساب؛ اور فرد واحد سے متعلق پولیس کے اختیارات سے متعلق قانونی دشواریوں کے بارے میں معلومات پر مشتمل ہے۔ نیز مخصوص جرائم اور قیدیوں کے حقوق سے متعلق معلومات کے بارے میں بھی استعمال۔








go to top of page
 
CLS Legal Information Leaflets Legal Factsheets CLS Fund & Charges Legal Aid Calculator Other Links Using Advice Search Topics Using the Directory Nationals & Helplines Categories of Law Charges Complaints News Quality Mark Information for Providers GEO SEO and langauge translation by Benedict