CLS Direct - Home Page

Site Map | Feedback | کی شارٹ کٹس | مدد   
 
 

CLS لیگل ایڈوائز ڈائرکٹری ہیلپ

یہ صفحہ قانونی اطلاع اور مشورہ فراہم کنندگان سے متعلق کمیونٹی لیگل سروس ڈائرکٹری کے استعمال کے بارے میں تعاون فراہم کرتا ہے۔

سوال 1 – سب سے قریبی فراہم کنندہ کی تلاش کے لئے یا قومی تنظیموں کے بارے میں معلومات کے لئے

یہ فیصلہ کریں کہ آیا آپ اپنے سے قریبی کسی فراہم کنندہ یا قومی سطح کے فراہم کنندہ کی تلاش کرنا چاہتے ہیں۔ اگر آپ اپنے قریبی کسی فراہم کنندہ کے خواہاں ہیں، تو یا تو پوسٹ کوڈ یا شہر کا نام لکھیں۔ آپ کو مکمل پوسٹ کوڈ لکھنے یا خالی جگہوں یا بڑے حروف کے تئیں گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے؛ مثال کے طور پر، آپ LE1 3BT، le1 3bt، LE1 یا le1 لکھ سکتے ہیں۔

نکتہ

اپنا پورا پوسٹ کوڈ لکھ کر آپ کو اپنے سے قریب فراہم کنندگان کے بارے میں معلومات کرنے کا زیادہ امکان ہے۔

اب آپ کو مسافت منتخب کرنے کا اختیار ہے۔ اگر آپ سب سے کم مسافت (5 میل) طے کرتے ہیں۔ اور آپ کو کسی معقول تنظیم کا پتہ نہیں لگتا ہے، تو آپ اپنی تلاش کا دائرہ وسیع کریں اور دوبارہ کوشش کریں۔

سوال 2 – کوئی مخصوص تنظیم کی تلاش ہے؟

اگر آپ پہلے سے ہی کسی مخصوص فراہم کنندہ کا نام جانتے ہیں، تو دستیاب خانے میں نام ٹائپ کریں۔ آپ سوال 1 کے لئے پوسٹ کوڈ یا شہر لکھ کر بھی، یا یہ اشارہ دے کر کہ یہ قومی تنظیم ہے اپنی تلاش کو محدود کرسکتے ہیں۔

نکتہ

اگر آپ کو اپنی پسند کی تنظیم میں مشکل پیش آرہی ہے، تو کچھ کم حروف استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ مثال کے طور پر "White" کی تلاش کے بجائے"wh" تلاش کرنے کی کوشش کریں، جو اس طرح کی آواز والے ناموں کو تلاش کرے گا جن کا تلفظ مختلف طور سے کیا جاتا ہے۔ (مثال کے طور پر "Whyte")۔

سوال 3 – آپ کو کس زمرہ قانون میں تعاون درکار ہے؟

نیچے نظر آنے والی فہرست میں سے، اب آپ اپنے سوال پر مبنی زمرہ قانون منتخب کرسکتے ہیں۔ پوری وضاحت کے لئے زمرہ قانون دیکھیں۔

نکتہ

اگر آپ کو یقینی طور پر معلوم نہیں ہے کہ کون سا زمرہ پسند کریں، تو 'تمام زمرے' کو منتخب کریں۔ یہ آپ کے پسند کردہ دائرہ میں تمام فراہم کنندگان تک واپس لائے گا۔

سوال 4 – آپ کو کس سطح کی خدمت درکار ہے؟

یہ سوال آپ کو اپنی پسند کی خدمت کی سطح؛ معلومات، عمومی تعاون یا خصوصی تعاون منتخب کرنے کو کہتا ہے۔ ان سطحوں کے فراہم کنندگان لیگل سروسز کمیشن سے کوالٹی مارکہ یافتہ ہوتے ہیں۔ پوری صراحت کے لئے کمیونٹی لیگل سروس کوالٹی مارک دیکھیں۔

نکتہ

زمرہ قوانین کا اطلاق اطلاعاتی نکات پر نہیں ہوتا ہے۔ اگر آپ کو اطلاعاتی نکتہ چاہئے تو زمرہ قانون کو ہرگز منتخب نہ کریں۔

سوال 5 – کیا آپ کو LSC سے فنڈ یافتہ ("قانونی امداد") فراہم کنندہ چاہئے؟

یہ سوال آپ سے پوچھتا ہے کہ آیا آپ کو ایسا فراہم کنندہ چاہئے جو لیگل سروسز کمیشن (اسے "قانونی امداد" کہا جاتا رہا ہے) سے فنڈ یافتہ کام کرے گا۔ نتائج LSC سے فنڈ یافتہ ایسے کام کی جو فراہم کنندہ کر سکتا ہے لاگت کے مطابق آویزاں کئے جاتے ہیں۔ فہرست کے سب سے اوپری فراہم کنندگان بنیادی مشورہ پیش کرسکتے ہیں، کچھ عدالتوں میں آپ کی نمائندگی کرسکتے ہیں، اور عدالتی کارروائیوں میں کام کرسکتے ہیں، جب کہ فہرست میں نیچے آنے والے فراہم کنندگان کو صرف عدالتی کارروائیوں میں کام کرنے کے لئے ہی فنڈ یابی کا امکان ہے۔

نکتہ

CLS لیگل ایڈوائزر ڈائرکٹری میں کچھ دیگر فراہم کنندگان بھی ہیں جو کم قیمت پر یا مفت تعاون فراہم کرسکتے ہیں۔ آپ یہ خانہ خالی چھوڑ کر اور ہر ایک فراہم کنندہ کی تفصیلات کے "چار جنگ" والے حصہ کو جانچ کرکے یہ ساری چیزیں تلاش کرسکتے ہیں۔ ایک عمومی اصول کے طور پر، تمام مختار آپ سے اپنی خدمات کا معاوضہ لیں گے نیز رابطہ کاری کی ایک مفت میعاد پیش کرسکتے ہیں۔ دیگروں کے پاس مقررہ فیس والا انٹرویو ہوسکتا ہے، لیکن آپ کو ان کی مشروط انتظامات فیس کے بارے میں تفتیش کرلینی چاہئے۔

یاد داشت: LSC سے فنڈ یافتہ فراہم کنندہ ہونا اس بات کی ضمانت نہیں ہے کہ وہ آپ کی پریشانی میں قانونی امداد یا تعاون پیش کرسکتے ہیں۔ آپ کو فراہم کنندہ سے معلوم کرلینا ہوگا کہ آیا وہ اس بنیاد پر تعاون کرنے کے اہل ہوں گے۔

کوئی اور تقاضے؟ (سوال 6 – 10)

عام طو پر، آپ کو یہ محسوس ہوتا ہے کہ پہلے پانچ سوالوں کا جواب دے کر آپ نے بہت کچھ واضح کردیا ہے۔ بصورت اثبات، 'سرچ' بٹن پر کلک کریں۔ تاہم، آپ کو کچھ مزید تقاضوں کی وضاحت کرنی ہوگی۔ آپ کسی ایسے دفتر میں جانے کے خواہاں ہوسکتے ہیں جہاں کوئی فرد انگریزی کے علاوہ کوئی اور زبان بولتا ہے؛ آپ کو پہیے والی کرسی تک رسائی کی ضرورت ہوسکتی ہے؛ یا آپ کسی ایسے تنظیم سے معاملہ طے کرنے کے خواہاں ہوسکتے ہیں جس کو کسی مخصوص اہدافی جماعت (مثلا، یکہ و تنہا والدین یا طلباء) کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ ہو۔ اگر آپ ان میں سے کسی بھی طریقہ سے اپنی پسند کو شفاف بنانا نہیں چاہتے، تو سیدھے طور پر مناسب جواب منتخب کریں۔ یاد رکھیں کہ جتنے زیادہ سوالات آپ مکمل کریں گے، آپ کو اتنے ہی کم نتائج ملنے کا امکان ہے۔

مکمل شدہ

ایک مرتبہ جب آپ نے سوالوں کے جوابات دیدیئے، تو آپ کو منتخب کرنے کے لئے 50 تک فراہم کنندگان دیئے جائیں گے۔ فہرست میں سب سے اوپر وہ قریبی دفتر ہوگا جو کمیونٹی لیگل سروس کے کوالٹی مارکہ معیارات پورا کرچکا ہے۔ قومی تنظیموں کے لئے، یہ فہرست ابجدی اعتبار سے ہے۔ سپلائی کئے گئے انتخابات میں سے کسی فراہم کنندہ کے نام پر کلک کرکے، آپ اس فراہم کنندہ کا پورا ریکارڈ دیکھ سکتے ہیں۔

تردید

ان صفحات میں یا ان سائٹون پر جن سے یہ صفحات مربوط ہیں مذکورہ تمام تنظیموں، کمپنیوں یا افراد کی جانب سے، بشمول CLS کا کوالٹی مارکہ یافتگان، فراہم کردہ مشورہ کی قطعیت اس مخصوص تنظیم، کمپنی یا فرد کی ذمہ داری ہے۔ ایسی تنظیموں، کمپنیوں یا افراد کی جانب سے فراہم کردہ غیر قطعی یا مشورہ میں غلطی کے لئے لیگل سروسز کمیشن کے واسطے یا اس کی جانب سے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی جاتی ہے۔








go to top of page
 
CLS Legal Information Leaflets Legal Factsheets CLS Fund & Charges Legal Aid Calculator Other Links Using Advice Search Topics Using the Directory Nationals & Helplines Categories of Law Charges Complaints News Quality Mark Information for Providers