CLS Direct - Home Page

Site Map | Feedback | کی شارٹ کٹس | مدد   
 
 

رازداری سے متعلق پالیسی

رازداری سے متعلق پالیسی

لیگل سروسز کمیشن کو اپنے پاس آنے والوں سے معلومات اکٹھا کرنے کا حق حاصل ہے تاکہ اس کے صارفین کو فراہم کردہ اس کی خدمات کو بہتر بنانے کا اہل بنایا جاسکے۔ کمیرنٹی لیگل سروس ویب سائٹ کے صارف کے انٹرنیٹ پروٹوکول (یا IP ) کا پتہ اور اس اجلاس کی معلومات جیسے ان کی آمد کی مدت، اور براؤسر کی نوعیت اور جس پلیٹ فارم کا وہ استعمال کرتے ہیں اس کے علاوہ، ذاتی معلومات کو خود بخود حاصل یا ذخیرہ نہیں کرتا ہے۔ یہ اطلاع ویب سروسز سے منظور شدہ ہے اور صرف سسٹم کے نظم و نسق کے لئے اور گمنام اعداد و شمار کی فراہمی کے لئے استعمال ہوتا ہے جس کو لیگل سروسز کمیشن اس ویب سائٹ کے استعمال کا جائزہ لینے کے لئے استعمال کرتا ہے۔

لیگل سروسز کمیشن اس ویب سائٹ سے صارف کی معلومات جمع کرنے کے لئے کوکیز کا استعمال نہیں کرتا ہے۔

اگر آپ الیکٹرونک فیڈبیک فارم کو مکمل کرتے ہیں، تو آپ کی ذاتی معلومات (جس میں آپ کا نام، پتہ، اور ایک فرد کے طور پر آپ کی شناخت کرنے والی آپ کی فراہم کردہ کوئی اور تفصیل شامل ہے) پر لیگل سروسز کمیشن کی جانب سے آپ کے فیڈ بیک کا جواب دینے، آپ کے اٹھائے گئے کسی سوالات یا دیگر معاملات اور لیگل سروسز کمیشن کو اس ویب سائٹ کی بہتری میں مدد کرنے کے لئے کارروائی کی جاسکتی ہے۔ لیگل سروسز کمیشن موقع بہ موقع اس ویب سائٹ کی تشہیر کے لئے گمنام فیڈ بیک استعمال کرسکتا ہے۔

اس ویب سائٹ میں دیگر ویب سائٹوں کے رابطے شامل ہیں، لیکن رازداری کا یہ بیان کمیونٹی لیگل سروس ڈائریکٹ ویب سائٹ کو ہی محیط ہے۔ کسی اور ویب سائٹ میں جاتے وقت آپ کو اس سے واقف ہونا چاہئے اور اس بات کو یقینی بنانا چاہئے کہ آپ نے ایسی دیگر ویب سائٹ کی رازداری سے متعلق بیان کو پڑھ لیا ہے جو آپ کی ذاتی معلومات جمع کرتی ہے۔

تحفظ کے اقدامات

لیگل سروسز کمیشن (جن میں کمیونٹی لیگل سروس یا CLS اسکیم شامل ہے) اپنے انفارمیشن ٹکنالوجی (اطلاعاتی ٹکنالوجی (IT) کے نظام کے تحفظ کے تئیں بہت سنجیدہ رہتا ہے۔ اس کے IT کے تحفظ کی پالیسی برطانوی معیار: ضابطہ عمل برائے انفارمیشن سیکورٹی منیجمنٹ (BS7799) سے مطابقت رکھتی ہے۔ وہ پالیسی یہ فراہم کرتی ہے کہ اس کے IT کے نظاموں پر پائے جانے والی تمام معلومات کا غیر مجاز افشاء، تجدید یا تحریف۔ خواہ اتفاقی ہو یا دانستہ ضرور بچائی جائیں۔ پالیسی کا مقصد ذیل کی لیگل سروسز کمیشن کی IT کی معلومات کے انتظامات کا تحفظ ہے:

رازداری – غیر مجاز افراد پر معلومات کو افشاء کرنے سے بچاؤ کے لئے

راست بازی – غیر مجاز جدید کاری اور معلومات و سافٹ ویئر میں چھیڑ چھاڑ کو روکنے کے لئے؛ اور

فراہمی – معلومات و خدمات کی فراہمی کو ضائع ہونے سے روکنے کے لئے، خواہ عارضی طور پر یا مستقل طور پر خراب کرکے

ڈیٹا کے تحفظ کا قانون 1998 کے تحت ذاتی ڈیٹا تک رسائی کا حق

اگر آپ شیلے کو پر، ویب سائٹ مینیجر، CLS ڈائریکٹ، لیگل سروسز کمیشن، تیسری منزل، 85، گریز ان روڈ، لندن WC1X 8TX کو تحریری درخواست دیتے ہیں تو آپ یہ بتائے جانے کے مستحق ہیں:

  • آیا لیگل سروسز کمیشن یا اس کی جانب سے کوئی اور آپ کے ڈیٹا پر کارروائی کررہا ہے
  • بصورت اثبات، سوال میں اس ذاتی ڈیٹا کی وضاحت، جس مقصد سے ان کا استعمال ہورہا ہے، اور جن افراد پر اس کا افشاء کیا جارہا ہے یا جا سکتا ہے
  • آسانی سے سمجھ میں آجانے والی شکل میں، ذاتی ڈیٹا میں شامل تمام تر معلومات، اور ڈیٹا کا ماخذ

اس خدمت کے لئے£10 کا معاوضہ واجب الاداء ہے۔

مزید معلومات کے لئے، براہ کرم LSC کا کتابچہ'معلومات تک رسائی' سے رجوع کریں۔

ذخیرہ الفاظ

لیگل سروسز کمیشن کے رازداری سے متعلق پالیسی میں مستعمل تکنیکی اصلاحات پر مشتمل ایک اچھا ذخیرہ الفاظ انفارمیشن کمشنر کی ویب سائٹ پر تلاش کیا جاسکتا ہے۔








go to top of page
 
CLS Legal Information Leaflets Legal Factsheets CLS Fund & Charges Legal Aid Calculator Other Links Using Advice Search Topics Using the Directory Nationals & Helplines Categories of Law Charges Complaints News Quality Mark Information for Providers