CLS Direct Website Terms and Conditions | 2017
CLS Direct - Home Page

Site Map | Feedback | کی شارٹ کٹس | مدد   
 
 

CLS Direct مدد

شرائط و ضوابط

اس ویب سائٹ کا استعمال

اس کمیونٹی لیگل سروس ڈائریکٹ ویب سائٹ کا نظم و نسق لیگل سروسز کمیشن کی جانب سے آپ کے ذاتی تجزیہ اور استعمال کے لئےہوتا ہے۔ اس ویب سائٹ تک آپ کی رسائی اور آپ کا استعمال آپ کی جانب سے ان شرائط و ضوابط کی قبولیت کا اعتراف ہے۔

تردید

لیگل سروسز کمیشن اس بات کو یقینی بنانے کے معقول اقدامات کرتا ہے کہ اس ویب سائٹ میں مشمولہ جانکاری بالکل ٹھیک ہے، براہ کرم یاد رکھیں کہ یہ جانکاری صرف ایک رہنما کے طور پر دستیاب کرائی جاتی ہے۔

اس ویب سائٹ یا ایسی کسی بھی ویب سائٹ جس سے اس کے صفحات جڑتے ہیں اس پر کسی بھی طرح کی غلطی، خطاء، یا غلط طور سے پیش کردہ بیان کے لئے لیگل سروسز کمیشن کی جانب سے یا اس کے واسطے کوئی ذمہ داری قبول نہیں کی جاتی ہے۔

کسی تنظیم، کمپنی یا فرد خواہ اس ویب سائٹ پر یا ایسی کسی دیگر ویب سائٹ پر جس سے اس کے صفحات جڑے ہوتے ہیں، کے عدم ذکر کا ایسی کسی تنظیم، کمپنی یا فرد کے استقرار یا قابلیت کے بطور منظوری یا یقین دہانی کا لیگل سروسز کمیشن پر اطلاق ہوتا ہے۔

حق تصنیف اور ڈیٹا بیس کے حقوق

اس ویب سائٹ پر دی گئی معلومات حق تصنیف اور/یا ڈیٹا بیس کے حقوق سے مشروط ہیں جس کی ملکیت لیگل سروسز کمیشن کو حاصل ہے۔ ان معلومات کو اندرون خانہ یا ذاتی استعمال کے لئے باضابطہ اجازت کے بغیر بلا معاوضہ دوبارہ پیش کیا جاسکتا ہے بشرطیکہ اس کو قطعیت کے ساتھ دوبارہ پیش کیا جاتا ہے اور مشمولات کو توڑ مڑوڑ کر پیش نہیں کیا جاتا ہے۔

لیگل سروس کمیشن کی ملکیت یافتہ حق تصنیف اور/یا ڈیٹا بیس کے حق محفوظہ کے مواد کو دوبارہ پیش کرنے کی اجازت کا دائرہ اس ویب سائٹ کی ایسی کسی جانکاری تک وسیع نہیں ہے جس کی شناخت کسی تیسرے فریق کے لئے حق تصنیف اور/یا ڈیٹا بیس کے حق کے طور پر کی گئی ہے۔

اس طرح کے مواد کو دوبارہ پیش کرنے کی اجازت متعلقہ حق تصنیف اور/یا ڈیٹا بیس کے حقوق کے مالک سے لازمی طور پر حاصل کی جانی چاہئے۔

کمیونٹی لیگل سروس لیگل ایڈوائزر ڈائرکٹری میں دی گئی معلومات UK ایڈوائس فائنڈر سے لی گئی ہیں اور ریسورس انفارمیشن سروس کے لائسنس کے تحت شائع کی گئی ہے۔ UK ایڈوائس فائنڈر ریورس انفارمیشن سروس ہے۔ CLS لیگل ایڈائزر ڈائرکٹری میں دی گئی معلومات بھی لیگل سروس کمیشن، اکتوبر 2016 ہیں۔

ٹریڈ مارکہ اور علامات

کمیونٹی لیگل سروس، کمیونٹی لیگل سروس ڈائرکٹ اور لیگل سروسز کمیشن کی شناخت قائم کرنے والے نام، عکس اور علامات لیگل سروسز کمیشن اور اس کے لائسنس برداران کے مالکانہ مارکے ہیں۔ سرکاری محکموں، تیسرے فریقوں اور ان کی معلومات، مصنوعات اور خدمات کی شناخت کرنے والے دیگر نام، عکس اور علامات کراؤن اور/یا تیسرے فریقوں کے مالکانہ مارکے ہیں۔

اس ویب سائٹ کے ذریعہ رسائی حاصل کرکے لیگل سروسز کمیشن کی علامات اور/یا کسی تیسرے فریق کی علامات کو متعلقہ ٹریڈ مارکہ اور/یا مالک حق تصنیف کی پیشگی اجازت کے بغیر نقل یا استعمال کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

وائرس سے بچاؤ

لیگل سروسز کمیشن PJE تیار کرتا ہے

لیگل سروسز کمیشن تیاری کے تمام مراحل پر مواد کی جانچ اور چھان بین کی پوری کوشش کرتا ہے۔ آپ کے لئے ہمیشہ ہی یہ بات دانشمندانہ ہے کہ انٹرنیٹ سے ڈاؤن لوڈ کئے گئے تمام مواد پر کوئی وائرس مخالف پروگرام چلائیں۔ ہم آپ کا ڈیٹا یا آپ کا کمپیوٹر سسٹم ضائع ہوجانے یا خلط ملط ہوجانے یا نقصان ہوجانے کی ذمہ داری نہیں لے سکتے ہیں جو کہ اس ویب سائٹ سے حاصل کردہ مواد کو استعمال کرنے کے وقت ہوسکتا ہے۔

قانون اور سماعت کا اختیار

PJE

ان شرائط و ضوابط کا نفاذ اور اس تفہیم انگلینڈ اور ویلز کے قوانین کے مطابق ہی ہوگی۔ ان شرائط و ضوابط کے تحت پیدا شدہ کسی بھی تنازعہ کی سماعت کا اختیار کلی طور پر انگلینڈ اور ویلز کی عدالتوں کو ہی ہوگا۔








go to top of page
Last updated on 8 June 2016
 
CLS Legal Information Leaflets Legal Factsheets CLS Fund & Charges Legal Aid Calculator Other Links Using Advice Search Topics Using the Directory Nationals & Helplines Categories of Law Charges Complaints News Quality Mark Information for Providers