CLS Direct - Home Page

Site Map | Feedback | کی شارٹ کٹس | مدد   
 
 

کمیونٹی کی قانونی خدمت فنڈ (قانونی امداد)

کمیونٹی کی قانونی خدمت فنڈ کیا ہے؟

کمیونٹی لیگل سروس فنڈ ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جو قانونی خدمات کے متحمل نہیں ہوسکتے، جب تک کہ وہ کچھ شرائط پوری کرتے رہیں۔ کمیونٹی لیگل سروس فنڈ لیگل سروسز کمیشن کے زیر انتظام چلتا ہے، جو لیگل ایڈ بورڈ کی جگہ نافذ ہوا ہے۔ لیگل سروسز کمیشن ان دشواریوں کے وسائل کی ہدایت کرتا ہے جس سے اکثر لوگ دوچار ہوتے ہیں، اور فراہم کنندگان کے ساتھ اس کے معاہدوں کے ذریعہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ مسلمہ معیار کی خدمات واقعتا ضرورت مندوں کو مل رہی ہیں۔

اگر آپ قانونی امداد کے اہل ہیں تو آپلیگل ایڈ کلکولیٹر کا استعمال کرتے ہوئے اسے دیکھ سکتے ہیں۔

لیگل سروسز کمیشنکریمنل ڈیفنس سروس بھی چلاتا ہے، جو اکتوبر 2002 میں کریمنل لیگل ایڈ کی جگہ لاگو ہوا ہے۔

میں درخواست کیسے دوں؟

آپ قانونی مشیروں سے تعاون کے واسطے کمیونٹی لیگل سروس فنڈ کے لئے درخواست دے سکتے ہیں، جن کو CLS کا خصوصی کوالٹی مارکہ ملا ہوا ہے اور جس پر CLS کی علامت آویزاں ہوتی ہے۔

تعاون کے لئے درخواست دینے میں آپ کو کسی قانونی مشیر سے بات کرنی ہوگی - تفیصل کے لئے CLS کی ڈائرکٹری برائے قانونی مشیر دیکھیں۔

آپ کو مزید جانکاری 'ایک عملی رہنما برائے کمیونٹی لیگل سروس فنڈنگ ' میں بھی مل سکتی ہے۔

آپ CLS سے فنڈ یافتہ تعاون کے براہ راست لیگل سروسز کمیشن کی معرفت درخواست نہیں دے سکتے ہیں۔

فنڈ یابی کا کوڈ

فنڈ نگ کوڈ وہ تعاون جو کیمونٹی لیگل سروس فنڈ فراہم کرسکتا ہے اور وہ تقاضے جنہیں آپ کو پورا کرنا ہوتا ہے طے کرتا ہے۔

معاوضے کیا کوئی معاوضے بھی ہیں؟

کمیونٹی لیگل سروس کے اندر بہت ساری تنظیمیں اپنی کچھ یا تمام خدمات مفت پیش کرتی ہیں؛ دیگر تو اپنی خدمات کا معاوضہ عائد کرتی ہیں۔ کسی تنظیم کے معاوضوں کے بارے میں مزید جانکاری آپ کو CLS کی ڈائرکٹری برائے قانونی مشیر میں مل سکتی ہے۔ کوالٹی مارکہ تمام تنظیمیں پہلی بار جب آپ ان سے بات کریں گے آپ کو اپنے معاوضہ کی بابت مطلع کریں گی۔

کمیونٹی لیگل سروس فنڈ (سابقہ قانونی امداد)

کمیونٹی لیگل سروس فنڈ ان لوگوں کی مدد کرتا ہے جو قانونی خدمات کے متحمل نہیں ہوسکتے، جب تک کہ وہ کچھ شرائط پوری کرتے رہیں۔ آپ کو اپنے مقدمہ کی کچھ لاگت ادا کرنے کو کہا جاسکتا ہے۔ آپ کو مزید باتیں آپ کا مشیر بتائے گا۔

کیا مجھے قانونی امداد مل سکتی ہے؟

اگر آپ قانونی امداد کے اہل ہیں تو اسے دیکھنے کے لئے آپ CLS ڈائریکٹ کا لیگل ایڈ کلکولیٹر استعمال کرسکتے ہیں۔

مفت خدمات

بہت ساری تنظیمیں، جیسے سٹیزنس ایڈوائس بیوروکس اور مراکز قانون، مفت خدمت پیش کرتے ہیں۔ تاہم، تنظیموں کے اخراجات پورے کرنے کے لئے، آپ کو کچھ معاوضوں کی ادائیگی کرنی ہوگی، جیسے فوٹو کاپی کرانا۔

مفت ابتدائی انٹرویو

بہت سی تنظیمیں مفت ابتدائی مشورہ کے لئے ایک مقررہ وقت (اکثر و بیشتر 30 منٹ) پیش کرتی ہیں۔ مثال کے طور پر، اکسیڈنٹ لائن اسکیم کسی حادثہ کی وجہ سے شخصی طور پر مجروح افراد کو ایک مختار کے ساتھ مفت ابتدائی انٹرویو پیش کرتی ہے۔ CLS کی ڈائرکٹری براۓ قانونی مشیر میں اکسیڈنٹ لائن اسکیم سے وابستہ مختاروں کی بابت درج ہے۔ اکسیڈنٹ لائن کی مزید تفصیل کے لئے آپ ان کی مفت ٹیلی فون ہیلپ لائن 1500 192939 پر فون کرسکتے ہیں۔

مقررہ فیس کا انٹرویو

کچھ مختار ایک مقررہ فیس کا انٹرویو (عموما 30 منٹ کا) پیش کرتے ہیں۔

مختار کے معاوضے

مختار مختلف طریقوں سے معاوضے عائد کرتے ہیں، بشمول فی گھنٹہ کے حساب سے شرحیں، مقررہ فیس اور فیصدی فیس۔ مقدمہ کی شروعات میں ہی، مختار ضرور آپ کو بتادے گا کہ مقدمہ میں کیا ممکنہ لاگت آئے گی او معاوضہ کس حساب سے عائد کیا جاتا ہے۔ پورے مقدمہ کے دوران مختار آپ کو تب تک کے اخراجات لازما بتانا رہے گا۔

پرو بونو

بہت سارے وکلاء کچھ خدمات بلا معاوضہ پیش کرتے ہیں؛ اسے 'پروبونو' کہا جاتا ہے۔ آپ کو پروبونو کے کام کے بارے میں مزید جانکاری ان ویب سائٹوں پر مل سکتی ہے۔

سالیسیٹرز پرو بونو گروپ ('لاورکس' پروجکٹس)
بار پرو بونو یونٹ (بیرسٹرز)
مفت نمائندگی کی اکائی (ہجرت اور روزگار)

تجارتی انجمنیں اور چلتی پھرتی تنظیمیں

تجارتی انجمنیں اور چلتی پھرتی تنظیمیں جیسے AA اور RAC اراکین کو کم قیمت کی یا مفت قانونی مشورے پیش کرتی ہیں۔








go to top of page
Last updated on 21 October 2016
 
CLS Legal Information Leaflets Legal Factsheets CLS Fund & Charges Legal Aid Calculator Other Links Using Advice Search Topics Using the Directory Nationals & Helplines Categories of Law Charges Complaints News Quality Mark Information for Providers